بلیا (اتر پردیش)،1مارچ(ایجنسی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنی تقریروں سے عہدے کا وقار مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کی تقسیم چاہتے ہیں.
لالو نے بھما پور میں بدھ کو ایس پی امیدوار کی حمایت
میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی اپنی تقریر میں غیر شائستہ باتیں کرکے عہدے کے وقار کو مٹی میں ملا رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ میں حیرت انگیز مماثلت ہے. یہ دونوں ہی مسلمانوں کے مخالف ہیں. پی ایم مودی جس طرح کے بیان دے رہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ملک کی تقسیم چاہتے ہیں.